خانوادہ جبری لاپتہ شیعہ اسیران کا چہلم امام حسینؑ پر ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان
ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔ ہمارے پیاروں کی کئی کئی برس بیت گئے کوئی خیر خبر نہیں۔
شیعہ نیوز : خانوادہ جبری لاپتہ شیعہ اسیران نے چہلم امام حسینؑ پر ملک بھرمیں دھرنوں کا اعلان کردیا ہے، مرکزی احتجاجی دھرنا مرکزی جلوس اربعین کے دوران ایم اے جناح روڈ کراچی پر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خانوادہ جبری لاپتہ شیعہ اسیران نےشیعہ علمائے کرام اور تنظیمات کے اکابرین کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔ ہمارے پیاروں کی کئی کئی برس بیت گئے کوئی خیر خبر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل ہرصورت ترنول کے مقام پرپی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا، رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو سخت مزاحمت کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہر دروازے پر دستک دی لیکن کہیں سے کوئی جواب نا ملا، ہم طفل تسلیوں سے تنگ آچکے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسین ؑ پر ملک بھرمیں نکلنے والے جلوسوں میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے جبکہ مرکزی احتجاجی دھرنا کراچی کے مرکزی جلوس عزا کے دوران ایم اے جناح روڈ پر دیا جائے گا۔