پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے جدید ای لیب کا افتتاح

شیعہ نیوز: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباء کی تحقیقات کی ضرورت اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے ایک جدید قسم کی ای لیب دار التحقیق کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں جامعتہ المصطفیٰ کی طرف سے ڈاکٹر ندیم عباس اور حیدر عباس نے المصطفیٰ یونیورسٹی کی جانب سے جدید کمپیوٹرز اور کئی لاکھ کتابوں پر مشتمل سافٹ ویئر دیئے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے جامعہ المصطفیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید لیب سے طلباء کو تحقیق کے میدان میں آسانی ہوگی اور ان میں تحقیق کے جذبہ کو فروغ ملے گا، علاوہ ازیں جامعہ کے طلباء اس ٹیکنالوجی کے دور میں اس لیب سے مستفید ہونگے۔ آخر میں جامعہ المصطفیٰ اور جامعتہ النجف کی ترقی اور توفیقات خیر میں اضافے کے لیے دعا کی گئی، طلبا نے بھی جدید لیب کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button