پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد استرانہ کی زائرین سے بدتمیزی خواتین کو گالیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی آئی خان کورنٹین سنٹر گومل میڈیکل سے گھروں کو جانے والے زائرین سے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کی بدتمیزی اور خواتین سے بد سلوکی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کورنٹین سنٹر گومل میڈیکل سے گھروں کو جانے والے زائرین نے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ سے حفاظتی اقدامات کے بارے میںسوال کیا جس پر وہ اکھڑ گئے۔

ڈاکٹر ماجد نے خواتین سے یہ کہہ کر ان کےکمبل اورچادریں بھی چھین لیں کہ ان میں وائرس ہے۔

ڈاکٹر ماجد خواتین بالخصوص ایران یونیورسٹی کی میڈیکل کی طالبات کے سامان کو لاتیں مارتا رہا اور غلیظ گالیاں دیتا رہا۔

ڈاکٹر ماجد خواتین کو ہاتھ سے باہر نکالنے کے اشارے کرتا رہا اور سکیورٹی کو فوری طور پر زائرین کو کورنٹائن سنٹر سے نکالنے کے احکامات جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ماجد کے بدتمیزی پر مبنی رویے اور وعدم تعاون پر دو حساس ادارے پہلے ہی اپنے سربراہان کو آگاہ کر چکے ہیں۔

کورنٹائن سنٹر سے اپنے گھروں کو روانہ ہونے والی خواتین و بچیوں نے وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button