دنیا

صہیونی فوج کے درمیان اختلافات، جنرل ہالیوی کا استعفی متوقع

شیعہ نیوز: لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی فوجی حکام کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جنرل ہالیوی کے استعفے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی فوج کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

صہیونی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیرجنگ فوج میں اختلافات کی وجہ سے فوجی سربراہ کو برطرف کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں القسام کا فدائی حملہ، فوجیوں سمیت 9 صہیونی زخمی

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر باخبر صہیونی ذرائع نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگ بندی کے نتیجے میں ہونے والے امن سے فائدہ لیتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ہرٹزی ہالیوی کی جگہ نئے سربراہ کی تعییناتی عمل میں لائی جائے۔

جنرل ہالیوی نے جنگ کے دوران نیتن یاہو کابینہ کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بارے میں تحقیقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دینے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button