پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی جی، جلوس چہلم ؑ میں شرکت کے جرم میں تمام عزادار رہا

شیعہ نیوز: چہلم امام حسینؑ پرجلوس عزا میں پیدل شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سمیت دیگر 3 عزادار سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سےرہا کردیئے گئے۔

تمام گرفتار شدگان کو خیبر پختونخوا کی متعصب پولیس نے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم نواسہ رسول ؐامام حسینؑ کے موقع پر جلوس عزا میں شرکت کیلئے پیدل مارچ کرنےکے جر م میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے سمیت دیگر عزاداروں کو آج سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں نےمیں سید اسد علی زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ، مولانا سید غضنفر نقوی ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خا ن اور کر اہلبیتؑ ساجد حسین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی نے تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے براہ راست ملاقات کرکے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرشیرازی اور علی امین گنڈا پورکے درمیان ملاقات کے بعد علی امین نے آئی جی، ڈی آئی دی اور ڈی سی او سمیت متعلقہ حکام کو تمام عزاداروں کی فوری رہائی کی ہدایت کی تھیں ، واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں اس سال چہلم امام حسینؑ پر جلوس ہائے عزا میں پیدل شرکت کرنے پر ریاستی اداروں کی جانب سے عزاداروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button