اہم پاکستانی خبریں

پولیس کا آپریشن، 5 تکفیری وہابی دہشت گرد واصل جہنم،اسلحہ اور بارود بھی برآمد

مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔

شیعہ نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 تکفیری وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 5 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن شیعہ مظاہرین پرطاقت کا بےدریغ استعمال کرنے والی ریاست ڈیڑھ درجن تکفیری وہابی دھرنا مظاہرین کے آگے تاحال بےبس

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button