
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کوٹلی امام حسینؑ ڈی آئی خان میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش
مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔
شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان جامع مسجد صاحب زمان کوٹلی امام حسینؑ میں نمازجمعہ کا اجتماع اہتمام کیا گیا، جس میں امامت کے فرائض مولانا مجاہد حسین نے انجام دیے۔ اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اتوار 25 مئی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ التحصیل طالبعلم علی حسین الحسینی کو اتمام درس نظامی کی سند دی گئی، مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔