پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، زائرین کی بس کو حادثہ، شہداءو زخمی کس شہر سے تعلق رکھتےہیں ؟؟؟

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز )شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے نزدیک زائرین امام حسین علیہ السلام کی بس کو رات ڈیڑھ بجے حادثہ پیش آیا

شیعہ نیوز: زائرین بس حادثہ پاراچنار زائرین کا نہیں بلکہ شورکوٹ اور استرزائی پیان ضلع ہنگو کے زائرین کی بس کے ساتھ افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جسمیں دو زائرین (شفاء علی اورجاسم علی) شہید جبکہ 17 افراد زخمی حالت میں ڈی آئی خان ہسپتال منتقل کیئے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز )شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے نزدیک زائرین امام حسین علیہ السلام کی بس کو رات ڈیڑھ بجے حادثہ پیش آیا مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے کارکنان اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے دو شہداء سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں لے کر آئے ٹراما سنٹر پہنچے تو ڈاکٹر موجود نہیں تھے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کال تک ریسیو نہیں کی اور نہ ہی زخمیوں کا اطمینان بخش علاج معالجہ ہو سکا ۔

ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا غضنفر نقوی کے مطابق دو شہداء کی میتیں ہسپتال سے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں لے جانے کیلئے ایمبولینسز فراھم نہیں کی گئیں تگ و دو کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتیں کوٹلی امام حسین علیہ السلام لے کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی، مہنگائی اور بےروزگاری جیسے مسائل اپنی جگہ ہیں، مگر غزہ میں مسلمانوں کی خاموشی اور بے حسی اس وقت کا سب سے بڑا المیہ و بحران ہے، علامہ جوادنقوی

بعد از نماز جنازہ شہداء کی میتیں کوہاٹ لے جانے کے لئے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن گلزمان اور ہسپتال انتظامیہ سے ایمبولینسز فراھمی کے درخواست کی جس پر ٹال مٹول کرتے رہے تقریبا ڈیرہ گھنٹہ گزر جائے کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتوں کو بغیر سیکیورٹی انکے آبائی گاؤں کوہاٹ روانہ کیا۔

اسکے ساتھ آئے روز ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین کو درپیش سیکیورٹی مسائل کبھی زائرین کی گاڑی پر فائرنگ کی جاتی ہے لوتا جاتا ہے اور یہ حادثات ڈیرہ شہر سے زیادہ دور کے نہیں۔

ہم ڈیرہ انتظامیہ ہسپتال انتظامیہ 1122 صوبائی گورنمنٹ کی نا اہلی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان گورنر خیبر پختون خواہ اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ دونوں کا آبائی شہر ہے خدارا زائرین امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button