مشرق وسطی

ایران کے ساتھ ڈپلومیسی بہترین راستہ ہے، امریکہ مذاکرات کی میزپر واپس آئے، قطر

شیعہ نیوز: قطر کے وزیر اعظم نے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے ڈپلومیسی کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے، امریکہ سے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں نئے سمجھوتے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے منگل کو ڈیووس اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ ” ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سامنے صرف ڈپلومیٹک راہ حل ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کی میز پر واپس آئيں اور سمجھوتے کی کوشش کریں تاکہ سبھی فریقوں منجملہ علاقے کی تشویش دور ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی اسلحہ بنانا ہوتا تو بنا چکے ہوتے؛ اسٹریٹیجک امور میں صدر ایران کے مشیر

قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ” ایران کے پڑوسی ملک کی حیثیت سے ہم علاقے میں اسلحے کی دوڑ کا مشاہدہ نہیں کرنا چاہتے۔ بنابریں ہرچیز سے زیادہ یہ بات ہمارے فائدے میں ہے کہ علاقہ ایٹمی اسلحے سے پاک رہے لیکن اس کو اس بات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے کہ ہر ملک پر امن ایٹمی توانائی حاصل کرسکے۔”

قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ ” صدر ٹرمپ نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں نہ کہ کسی دوسری جنگ کا آغاز۔ انھوں نے بارہا کہا ہے کہ وہ سمجھوتے کو ترجیح دیتے ہیں۔”

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ” ہم نے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے بھی اور بعد میں بھی، مختلف معاملات میں ان کی ٹیم سے یہ موقف سنا ہے کہ حالات کی بدتری نہيں بلکہ راہ حل ان کا انتخاب اور اسٹریٹیجک پالیسی ہے۔”

قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ” اگر یہ ہو تو یقینا قطر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن دیگر ممالک ایک مضبوط حلیف کی حیثیت سے تعاون کے لئے تیار ہوں گے۔ "

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button