مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال

شیعہ نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی سفارتکار عبداللہ الحریص نے کہا ہے کہ دمشق میں سعودی سفارت خانہ باقاعدہ طور پر کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر تاکید کرتا ہے۔ یہ لحظہ دونوں برادر اور دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے پہلے اگست کے وسط میں دمشق میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دمشق کے ایک ہوٹل میں سفارتخانہ فعالیت کرے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2012 میں شام کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے دمشق میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ بحال ہونے کا اعلان کیا گیا اور محمد ایمن سوسان کو شام میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button