پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نصابی موادمیں فرقہ وارانہ اور توہین ملت جعفریہ پہ مبنی مواد کا انکشاف

شیعہ نیوز:لاء ڈگری میں داخلہ لینے کیلئے لیٹ کا ٹیسٹ پاس کیا جاتا ہے جس کیلئے طلبہ ایچ ای سی کے نصاب کے مطابق تیاری کرتے ہیں۔

لاہور کے اردو بازار میں نصاب پہ مبنی ایک ایسی کتاب فروخت کی جارہی ہے جس میں ملت تشیع کی واضح توہین کی گئی ہے۔

نصاب کے حصہ اسلامیات میں شیعہ اکابر بانی انقلاب اسلامی ایران روح اللہ موسوی الخمینی کی توہین کی گئی ہے۔

مزید براں شیعت کی بنیاد کس نے رکھی تاریخی پروپیگنڈا کو نصاب کا جان بوجھ کر حصہ بنایا گیا ہے۔

ایک سوال میں لکھا گیا ہے کہ ایران میں کسی مسلمان کو مسجد بنانے بنانے کی اجازت نہیں جبکہ ایران میں ہزاروں مساجد ہیں۔

مسلک تشیع سے وابستہ طلبہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے متنازعہ اور شرانگیز نصاب کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

قانون کے مطابق چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔پبلشر ناشر سمیت سب مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button