اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف

دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے

شیعہ نیوز: فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کو توڑ نکالتے ہوئے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردی کیلئے آن لائن بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا اور فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانےکیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی شروع

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال تک ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنیوالے الگورتھم کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button