دنیا

صیہونی حکومت کے ساتھ گوگل کمپنی کا غزہ کی نسل کشی میں تعاون کا انکشاف

شیعہ نیوز: گزشتہ سولہ مہینوں کے دوران غزہ میں ہوئی فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ گوگل کمپنی کے تعاون کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف خود صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکہ کے میڈیا ذرائع نے کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ گوگل نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران روز اول سے ہی صیہونی فوج کے لئے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کے ثمرات، اسرائیلی آرمی چیف اور اعلی فوجی کمانڈر مستعفی

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل، صیہونی وزارت جنگ کے ساتھ دوہزار اکیس سے تعاون کر رہی ہے اور تل ابیب نے بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی توسیع کے لئے گوگل کی پیش کردہ خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ گوگل کمپنی نے غزہ میں نسل کشی کرنے والی صیہونی فوج کے لئے جیمینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس تک رسائی فراہم کی جس سے آڈیو فائل کی پروسیسنگ کے لئے مدد لی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی وزارت جنگ اور گوگل کمپنی کے درمیان گزشتہ نومبر تک تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔

واضح رہے کہ گوگل کے درجنوں ملازمین نے اپنی کمپنی کے صیہونی نواز رویے اور تل ابیب کے ساتھ تعاون کرنے پر احتجاج کیا تھا جن میں سے بہت سوں کو گوگل نے نکال باہر کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button