اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ سے امتیازی سلوک،1جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان

پنجاب میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر اداروں میں اہل تشیع علماء اور اکابرین کی غیرمساوی نمائندگی سوالیہ نشان ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر اداروں میں اہل تشیع علماء اور اکابرین کی غیرمساوی نمائندگی سوالیہ نشان ہے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حکومتی اداروں میں مسلکی بنیاد پر برابری کی سطح پر نمائندگی ہونی چاہیے، حکومتی اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ہونے پر اہل تشیع علماء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے خدشات دور نہ ہوئے تو 1جولائی سے پنجاب بھر میں علماء کرام سڑکوں پہ ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ ہزارہ کان کنوں کا قاتل فضل الرحمن واصل جہنم ہوگیا

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور معتدل ریاست بنانا چاہتے ہیں. مذہبی رواداری اور اتحاد امت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ لیکن اپنے عقائد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی برابری کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں، اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے کہ و ہ اس حساس مسئلے پہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں ۔ ہم اپنے آئینی ، قانونی و جمہوری حقوق کے لئے ہر قسم کی آئینی و قانونی پر امن جدو جہد کے لئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button