پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین سے کنارہ کشی پاکستان سے غداری ہے، علامہ جواد نقوی

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز اور فلسطین سے لاتعلق طبقہ نہ پاکستانی ہے نہ اقبال و قائداعظم کا پیروکار، اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،اسرائیل پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے

شیعہ نیوز: سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے ان عناصر کی مذمت کا اظہار کیا ہے جو آج پاکستان میں اسرائیل کی حمایت اور فلسطین سے کنارہ کشی کا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کو نظریہ پاکستان، افکارِ اقبالؒ اور مقاصدِ قیامِ پاکستان سے بغاوت کا مرتکب قرار دیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ جب فلسطین پر صہیونی پنجہ گاڑا جا رہا تھا، جب عالمی طاقتیں مسلم سرزمین کو ہڑپنے کی سازشیں کر رہی تھیں، اُس وقت علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت کو جھنجھوڑا، خوابیدہ ضمیروں کو جگایا، اور یہ پیغام دیا کہ فلسطین کی آزادی نہ اقوامِ متحدہ کے ایوانوں سے ملے گی، نہ کسی عالمی معاہدے سے، بلکہ امت کے ایمان، غیرت اور خودی کی بیداری ہی آزادی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین محض چند ایکڑ زمین کا مسئلہ نہیں، یہ امت مسلمہ کے وقار، غیرت اور دینی حمیت کا مسئلہ ہے۔ اگر آج کوئی پاکستان میں رہ کر فلسطین سے کنارہ کشی اور اسرائیل سے تعلقات کی بات کرتا ہے، تو وہ نہ پاکستانی ہے، نہ علامہ اقبال کا پیروکار، نہ قائداعظم کے فلسطین کی حمایت کے مئوقف کا وارث۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کے پیغامات ملے ہیں، لیکن اب ہم کیسے اعتبار کریں؟ عباس عراقچی

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل پاکستان کی ایٹمی قوت کو اپنی بقاء کیلئے خطرہ سمجھتا ہے اور ہر ممکن طریقے سے اس طاقت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس مقصد کیلئے وہ پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے تمام افراد اسرائیل پرست اور صہیونی ایجنڈے کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، صہیونی نیٹ ورک کی بیخ کنی کی جائے اور ہر اُس آواز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جو نظریہ پاکستان کیخلاف اور دشمنانِ اسلام کے حق میں اُٹھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button