دنیا

مائیکرو سافٹ سروسز میں خلل، کئی ممالک میں ایئرلائنز، بینکز سمیت دیگر ادارے متاثر

شیعہ نیوز: مائیکرو سافٹ تین سوپینسٹھ کی خدمات دنیا میں ٹھپ پڑجانے دنیا کے مختلف ملکوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خبروں میں بتايا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ تین سو پینسٹھ کی خدمات ٹھپ پڑجانے کی وجہ مائیکروسافٹ آوٹیج ہے اور اس آوٹیج کی وجہ کراؤڈ اسٹرائیک کے ایک اپڈیٹ کو مانا جا رہا ہے۔ مائيکرو سافٹ کی سروسز میں مشکلات کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سسٹم پر بلیو اسکرین اور شاٹ ڈاؤن کی مشکلات پیدا ہوگئيں اور پھر سروسز بری طرح متاثر ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزير کی جانب سے قبلہ اول پر یلغار

آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ ملائیشیا، سنگاپور اور ہندوستان میں سروسز بند ہونے سے بینک میڈیا ہاؤسز، اور اسٹاک مارکیٹوں سے لے کر سرکاری ادارے اور ہوائی اڈے تک متاثر ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں جہاں ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئيں وہیں میٹرو کی خدمات میں خلل واقع ہوا۔

مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ بھی سوالات اٹھ رہے ہيں کہ کیا یہ صرف ایک تکنیکی خرابی ہے یا پھر سائبر حملہ بھی ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button