پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جے ڈی سی کے تحت غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے

شیعہ نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی روزگار اسکیم 2025 کے تحت غریب افراد کے کاروبار کے لئے 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی سی کے زیر اہتمام غریب افراد کے لئے سبزی سے بھرے ایک ہزار ٹھیلے دینے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم کئے۔

گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم کیں اور ان کا وزن بھی چیک کیا۔ جے ڈی سی کے تحت کرائی جانے والی سحری میں گورنر سندھ نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سیخ بوٹی خود بھی تیار کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ جے ڈی سی کے روح رواں اور معروف سماجی خدمتگار ظفر عباس اور بزنس مین علی شیخانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے 4 ارب تومان کی امداد

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے، مضبوط افواج، مضبوط وطن، اپنی افواج سے محبت کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button