دنیا

اسرائیلی کابینہ میں بداعتمادی عروج پر، نیتن یاہو اور کاتز کا خفیہ اجلاس

شیعہ نیوز: غزہ پر فوجی کارروائی کے تسلسل کے لیے مشاورت، بداعتمادی اور اختلافات کے بعد صہیونی وزراء کو اہم سیکیورٹی اجلاس سے باہر رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیرِ جنگ یسرائیل کاتز کے ساتھ ایک خفیہ اور پیشگی مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں غزہ پر جاری فوجی کارروائی کے تسلسل سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبرانی اخبار معاریو کے مطابق یہ اجلاس ایک وسیع سیکیورٹی میٹنگ سے قبل منعقد ہوا، جس کا مقصد صہیونی افواج کی آئندہ کارروائیوں کے لائحہ عمل پر غور کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ ارکان کا خط، اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ

ادھر صہیونی اخبار یسرائیل ہیوم کے حوالے سے فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے اس حساس اجلاس سے وزیر داخلہ ایتمار بن گوی اور وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ کو عمدا دور رکھا، جس سے کابینہ کے اندرونی اختلافات اور عدم اعتماد کا تاثر مزید گہرا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری دو سالہ نسل کشی اور جارحیت کے باوجود اسرائیل اپنے اعلانیہ مقاصد میں ناکام رہا ہے۔ نہ حماس کو مکمل شکست دی جا سکی اور نہ قیدیوں کو بازیاب کرایا گیا۔

اس پس منظر میں بن گویر اور اسموتریچ جیسے سخت گیر اور دائیں بازو وزراء کو سیکیورٹی مشاورت سے الگ رکھنا، صہیونی سیاسی قیادت کے اندر شدید کشمکش، بداعتمادی اور اختلافات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button