
سعودی عرب فحاشی کے بعد طلاق میں بھی آگے نکل گیا، فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہونے لگیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں طلاق کی بیماری بہت تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہو گئی ہے۔
طلاق کے رجحان میں اضافہ 2011ء کے بعد سے ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں سعودی عرب میں 57 ہزار 595 طلاقیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار 2019ء کے مقابلے میں 12 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ سعودی عرب میں فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہو رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی اتحاد اور امارات کو پوری طاقت سے جواب دیں گے: انصاراللہ
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں حکومتی سطح پر اور پبلک سیکٹر میں خواتین کو با اختیاربنانے کے بہانے فحاشی پھیلانے کے پروگرامز کے بعد خواتین زیادہ خومختار ہو گئی ہیں اور اپنے فیصلے اپنے مطابق کر رہی ہیں۔
ان طلاقوں میں خواتین کی جانب سے طلاق لینے کی شرح مردوں کی جانب سے طلاق دینے کی شرح سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔