مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 26 املاک مسمار

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ تنظیم (او سی ایچ اے)”اوچا” نے کہا ہے کہ اسرائیلی  حکام نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ‘سیکٹر سی’اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی26 عمارتوں کو مسمار یا قبضے میں لے لیا۔

"شہریوں کے تحفظ” عنوان سے جاری رپورٹ میں 2 مارچ سے 15 مارچ  2021 کے درمیان املاک کی مسماری کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اوچا کے دفتر نے بتایا ہے کہ انہدامی کارروائیوں  کے نتیجے میں 24 بچوں سمیت 42 افراد کو بے گھر کردیا گیا اور 120 بالواسطہ طور اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 17 املاک ‘سیکڑ سی’میں مسمار کیا گئیں۔ دو  نابلس گورنری میں واقع عین شبلی گاؤں میں مسمار کیا گئیں۔ ملٹری نوٹس کے تحت مسمار کی گئی عمارتوں کی مسماری سے 17 افراد بے گھر ہوئے۔

خیال رہے کہ قابض‌اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری کو روز کا معمول بنا رکھا ہے۔ مکانات مسماری کے واقعات میں ہزاروں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button