دنیا

مزید حملے نہ کرے، پینٹاگون کی ایران سے اپیل

شیعہ نیوز: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کہا ہے کہ ایران مزید حملے نہ کرے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ رات اسرائیل کے مختلف شہروں پر بلیسٹک میزائل حملے کئے جس میں صہیونی فوجی مراکز اور موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں طاقت ور خودکش حملے میں چھ اسرائیلی ہلاک، 10 زخمی

ایرانی میزائل حملوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل پر مزید حملے نہ کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں حماس کے اعلی رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ اور ایرانی فوجی مشیر جنرل عباس نیلفروشان کو شہید کرنے کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button