پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

اس موقع پر مرحوم مولانا سیّد محمد عون نقوی کے فرزند مولانا ابرار حُسین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزااور ان کے فرزند ممبر سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین علی مرزا نے نامور عالم دین اور خطیب نشتر پارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ مسجد باب العلم میں ان سے ملاقات کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں افغانستان میں کسی خاص گروہ کی حمایت کرنا پاکستان کیلئے مفید نہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزااور ان کے فرزند بیرسٹر حسنین علی مرزا نےعلامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کے برادربزرگوار علامہ سید محمد عون نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم مولانا سیّد محمد عون نقوی کے فرزند مولانا ابرار حُسین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close