دنیا

صیہونی حکومت کے ذریعے ممنوعہ مواد کے استعمال کے دستاویزی ثبوت ہیگ کورٹ میں پیش کردیئے گئے

شیعہ نیوز: خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے مشیر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر حملے میں ممنوعہ سفید فاسفورس مادہ استعمال کیا ہے جس کے دستاویزی ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے مشیر محمود الہباش نے روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں منظم جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اب بھی ان جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے جرائم فلسطینی صحافیوں کو خوفزدہ نہیں کریں گے، حماس

انھوں نے کہا کہ انہیں جرائم کےارتکاب پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پرازیکیوٹر نے عدالت سے اسرائيلی وزیر اعظم اور وزیر جنگ کی گرفتاری کا حکم صادر کرنے کی درخواست کی ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے مشیر محمود الہباش نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اورغزہ کے باشندوں کے خلاف سفید فاسفورس سمیت ایسے مواد اور ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جو ممنوعہ ہیں اور ان کے استعمال پر بین الاقوامی پابندی ہے۔

محمود الہباش نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ان جرائم کے دستاویزی ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button