دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے

شیعہ نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکہ کے 47 ویں صدر ہیں، اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، ارجنٹائن کے صدر جیویئر ملی، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ یہودی شرپسندوں کو فلسطینیوں پر حملوں کی کلین چٹ دے دی

قبل ازیں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button