دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کمیلا ہیرس کو ’پاگل اور بنیاد پرست‘ قرار دے دیا

شیعہ نیوز: ریپبلکن صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار ‘پاگل اور بنیاد پرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع امیدوار کملا ہیرس ایک پاگل اور بنیاد پرست بائیں بازو کی شخصیت ہیں جنہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے پیچھے اپنی طاقت کو متحرک کیا ہے۔

انہوں نے شمالی کیرولائنا میں انتخاباتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیلا ہیرس بائیڈن انتظامیہ کے تمام سانحات کے پیچھے جھوٹی محرک قوت ہیں۔ وہ ایک پاگل اور بنیاد پرست ہیں، اگر انہیں صدر بننے کا موقع ملا تو وہ ملک کو تباہ کردیں گی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہیرس صدارت کے لیے موزوں نہیں ہیں اور وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی بدتر ہوں گی۔

ادھر جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کمیلا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے کے مطابق کمیلا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے جبکہ سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ تین فیصد سبقت لئے ہوئے ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button