دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ بزدل ہیں ان میں جرات نہیں: نینسی پلوسی

شیعہ نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایم ایس این بی سی(MSNBC ) ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ 6 جنوری 2021 میں کانگریس کی عمارت پر حملے کے بارے میں گواہی دینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

نینسی پیلوسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بزدل ہیں اور ان کے وکیل بھی انھیں پیش ہونے کی اجازت شاید نہ دیں اس لئے کہ انھیں حلف کے بعد گواہی دینا ہوگی۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 نومبر کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کانگریس کی عمارت پر حملے کے بارے میں گواہی کے لیے طلب کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔

کانگریس کی عمارت پر حملے میں اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تحقیقات کرنے والی 9 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر انہیں طلب کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button