دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے کثیر سالہ منصوبے پر پانی پھیر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کردوں کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پرپانی پھیر دیا۔

عبرانی ٹی وی چینل ’’12‘‘کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف نے ’’کثیر سالہ‘‘ منصوبہ تیارکیا تھا جس کی نگرانی آرمی چیف اویو کوحاوی خود کررہےتھے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کرد آبادی کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیل کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی صدر کا ترکوں کی حمایت ترک کرنا حیران کن ہے۔

اسرائیل کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ امریکہ شام میں کردوں کی حمایت سے دست بردار ہوگا۔ جیسے ہی ترکی نے شام میں کردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو امریکہ نے وہاں سے اپنی فوج نکال لی۔ حالانکہ امریکہ نے اسرائیل کو یقین دلایاتھا کہ وہ شام میں کرد ملیشیا کی حمایت اور اس کی ہرممکن مدد کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی سنجیدہ اقدام ہے۔ امریکی صدرنے اسرائیلی فوج کی قیادت کو اپنے منصوبے کو تبدیل کرنے پرمجبور کردیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا کثیر سالہ منصوبہ 2016ء میں تیار کیا گیا تھا جسے 2020ء تک برقرار رہنا تھا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے میں توسیع کی جانا تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button