مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل دوستی پر بن سلمان کو ڈونلڈ ٹرمپ کا تحفہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے ٹوئیٹر کے معروف سعودی صارف مجتہد نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے یہ وعدہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے با ضابطہ اعلان کے بعد انکے والد شاہ سلمان کو ہٹا کر انہیں مسند بادشاہت تک پہنچانے میں انکی مدد کرے گا۔

خاندانِ آل سعود کے اسرار کو برملا کرنے والے معروف سعودی شہری مجتہد نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لکھا کہ واشنگٹن ولیعہد بن سلمان کے مخالفین کو انکی بادشاہت پر رضامند کرنے کے لئے مداخلت کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کی کوششوں کے بعد گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات نے قبلۂ اول بیت المقدس سے غداری کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد عالم اسلام بالخصوص فلسطین میں شدید غم و غصے اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی اور سبھی نے متفقہ طور پر متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت سے تعبیر کیا ۔

امارات اسرائیل امن معاہدے کے بعد صیہونی حکومت کے چینل تیرہ نے یہ اعلان کیا کہ اگرچہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معاہدے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم وہ بحرین و عمان سے قبل جلد ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button