دنیاہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلیمانی کے قاتل کی ذلت، ٹرمپ کا ویڈیو چینل معطل کردیا گیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجکی کا کہنا ہے کہ تشدد کا خطرہ برقرار رہنے تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آن لائن ویڈیو شیئرنگ چینل پلیٹ فارم پر معطل رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں خائن متحدہ عرب امارات اور غاصب اسرائیل کے درمیان ایک نئی مفاہمت پر دستخط

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجکی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کی عارضی معطلی جاری رہے گی، ٹرمپ کے چینل کی معطلی اس وقت ختم کی جائے گی جب تشدد کا خطرہ کم ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابق امریکی صدر نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو ان کا چینل دوبارہ معطل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 جنوری کو معطل کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button