دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں اپنی ہی فوج کی بمباریوں میں مرنے کے لئے نہ چھوڑو، اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام نیتن یاہو کی حکومت اور قیدیوں کے لواحقین کے لئے نشر کردیا ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی جنگی قیدیوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہمیں اپنی ہی فوج کے فضائی حملوں کی بھینٹ نہ چڑھنے دو‘‘

یہ بھی پڑھیں : یمن خود مختار ہے، اس کو دوسروں سے جوڑنا صحیح نہیں ہے، علی باقری کنی

ایک اسرائیلی جنگی قیدی نے کہا ہے کہ وہ 79 برس کا ہے اور کیبوتس صیہونی کالونی کا رہنے والا ہے۔

اس نے کہا ہے کہ وہ چند دیگرسن رسیدہ افراد کے ہمراہ غزہ میں ہے اور وہ نیز اس کے سبھی ساتھی پرانی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ایک اور اسرائیلی جنگی قیدی کہتا ہے کہ ’’ ہم اسرائیل اور اس کی فوج کے بانیوں میں سے ہیں ۔ ہمیں ہر قیمت پر آزاد کراؤ، ہمیں اپنی ہی ایئر فورس کے حملوں میں نہ مرنے دو‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button