مشرق وسطی

ایسا نہ ہو کہ جنگ یمن کی آگ ہر طرف پھیل جائے.شیخ احمد قبلان

شیعہ نیوز:لبنان کے شیعہ جعفری مذہب کے مفتی اعظم شیخ احمد قبلان نے جنگ یمن میں توسیع کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا شعلہ ہر طرف پھیل جائے۔

انہوں نے عرب حکومتوں کو خبردار کیا کہ یمن میں بھڑکی جنگ کی آگ بجھانے کی کوشش کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس میں تمہارے دارالحکومت جل کر راکھ ہو جائیں۔

لبنان کے مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ عرب حکومت اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ یمنیوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ یمن حرام ہے۔ شيخ احمد کے مطابق جنگ یمن سے فائدہ صرف اسرائیل اور امریکا کو ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملے جاری ہیں۔ اس حملوں میں صرف بے گناہ افراد ہی جاں بحق ہو رہے ہیں۔

جمعے کو سعودی اتحاد کے طیاروں کے صوبہ صعدہ پر حملوں میں 87 افراد جاں بحق اور 266 دیگر زخمی ہوئے۔

ان حملوں میں بڑی تعداد میں چھوٹے بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button