
دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے داخلی امور میں دخل اندازی سے باز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں بےجا دخالت کرنا امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانگ کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
امریکہ نے بین الاقوامی معاہدوں سے خارج ہونے کے بعد دوسرے ممالک میں مداخلت کو اپنی خارجہ پالیسی کے دوسرے رکن میں تبدیل کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کی آڑ میں دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ان اقدامات غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔