مشرق وسطی

فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم

شیعہ نیوز:خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین شہر کے علاقے الجلامہ پاس کے قریب واقع فلسطینی شہریوں کی درجنوں دکانیں منہدم کر دی ہیں۔ الجلامہ گاؤں کی دیہی کونسل کے مطابق صہیونی فوج نے پاس کے قریب واقع ہونے کے بہانے سے فلسطینی شہریوں کی ریڑھیوں اور سڑک کنارے لگائے جانے والے اسٹال مسمار کر کے ان کا سامان بھی ضبط کر لیا ہے۔

دریں اثنا فلسطین کے علاقے غرب اُردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ کے مقام پر غاصب صہیونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونیوں کے سرچ آپریشن کی آڑ میں دھاؤں کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہوں نے غاصب فوج پر سنگ باری شروع کر دی۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر دھاتی گولیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سبسطیہ بلدیہ کے چیئرمین محمد عازم نے بتایا کہ غاصب صہیونی دہشتگردوں کی بھاری نفری نے شہریوں کے گھروں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ تشدد اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button