دنیا
مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر درجنوں راکٹ داغے گئے، صیہونی میڈیا
شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ صیہونی سرکاری چینل 12 نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی تھی کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ گولان اور الحولہ کے گنجان آباد علاقوں کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی باعث بنی، قاہرہ
الجزیرہ کے نمائندے نے بھی بتایا کہ شام کے زیر قبضہ بالائی الجلیل اور گولان کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔
اس کے علاوہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع قصبے اورتال میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے یہ راکٹ حملے اس ملک کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کی بمباری اور غزہ کی پٹی میں تل ابیب کے جرائم کے جواب میں کیے گئے ہیں