پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلقات، ڈی پی او جھنگ کے تباد لے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلقات اوران کے رہنماؤں کو ایوارڈ دینا ڈی پی او جھنگ کو مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن میں کردار ادا کرنے والے علماء کو ڈی پی او جھنگ نے ایوارڈز سے نوازا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو اس بات پر ایوارڈ دیے گئے کہ انہوں نے دہشتگرد ہونے کے باوجوددہشتگردی نہیں کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد، شیعہ کافر کے نعرے لگانے پرعبدالرحمن معاویہ کےخلاف ایف آئی آر

ڈی پی او کی جانب سے اس غیر اخلاقی حرکت پر سوشل میڈیا پر آواز بلند کی گئی جس کے بعد پنجاب حکومت نے ڈی پی او کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آج سرفراز ورک کے تبادلے کا این او سی جاری کر دے گی۔سرفراز ورک کا تبادلہ اسلام آباد پولیس میں کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button