پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، طالبان کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے ویٹرنری ڈاکٹر غضنفر شاہ بازیاب

شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹر گھر پہنچ گئے۔ تفصيلات كے مطابق دو روز قبل ويٹرنری اسسٹنٹ ڈاكٹر سيد غضنفر حسين شاہ كو تھانہ ڈيرہ ٹاؤن كے علاقہ گرہ ہيندن سے اس وقت اغوا كر ليا گيا تھا جب وہ اپنے نجی كام كے سلسلہ ميں موٹرسائيكل پر جا رہے تھے۔ ڈاکٹر غضنفر شاہ کے اغواء كی ذمہ داری كالعدم تنظيم تحریک طالبان نے قبول كی اور رہائی کے عوض آٹھ كروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سيكورٹی فورسز ضلعی انتظاميہ، پوليس اور علاقائی مشران كي كوششوں سے ویٹرنری ڈاکٹر کو باحفاظت بازياب كرا ليا گيا۔ دوسری جانب كالعدم تحريک طالبان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غنضفر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button