
سفیرانقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی برسی کی مناسبت سے لندن میں تکریم شہداء سیمینار کا انعقاد
اس سیمینار میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے آرگنائزر جناب غلام عباس صاحب و مولانا ہاشم الحسینی نے احسن انداز میں سرانجام دیئے اور مولانا ہاشم الحسینی نے تلاوت قرآن پاک سے سیمینار کا آغاز کیا۔
شیعہ نیوز : بمناسبت برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی ودیگر شہدائے اسلام کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئےتکریم شہداء سیمینارلندن میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین برطانیہ و امامینز یو کے ، کے زیر اہتمام تکریم شہداء سمینار بمناسبت برسی بانی آئی ایس او ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں برطانیہ بھر سے علماء کرام، دانشوران و مومنین و مومنات و تنظیمی افراد و زعماء نے بھرپور شرکت فرمائی۔
اس سیمینار میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے آرگنائزر جناب غلام عباس صاحب و مولانا ہاشم الحسینی نے احسن انداز میں سرانجام دیئے اور مولانا ہاشم الحسینی نے تلاوت قرآن پاک سے سیمینارکا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں مودودیؒ کی کتاب سمیت دیگر اسلامی کتب پر پابندی تشویشناک ہے، علامہ جواد نقوی
تکریم شہداء سمینار سے حجت الاسلام مولانا ہادی شبیری صاحب نے استقبالیہ خطاب فرمایا۔ اس کے علاوہ حجت الاسلام مولانا سید قمبر عباس صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین حسینی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام حر شبیری صاحب، نے خطاب فرمایا جناب شجاعت حسین صاحب نے ترانہ پیش کیا۔ شہداء کی یاد سے شرکا کی انکھیں اشکبار اور روح پرور مناظر تھے۔
آخر میں پینل ڈسکشن کے حجت الاسلام مولانا جناب مشرف حسین الحسینی صاحب، جناب ملک تبرید حسین صاحب، جناب ڈاکٹر حماد نقوی صاحب، جناب ڈاکٹر سید رضا حسین صاحب نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر گفتگو فرماتے ہوئے سامعین کے سوالات کے موثر جواب دیئے۔ سمینار کا اختتام دعائے وحدت سے ھوا۔