اہم پاکستانی خبریں

ڈرامہ نہیں چلے گا، لاپتہ افراد واپس لاؤ، سندھ ہائیکورٹ

شیعہ نیوز:سندھ ہائیکورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، لاپتہ افراد واپس لاؤ، کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ شہری  کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے پولیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کو واپس لاؤ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو جیل بھیج دیں گے، عدالت سیکریٹریز کو جیل بھیج کر مثال قائم کرے گی ۔

جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ شہری کی عدم پر بازیابی پر سرکاری وکلا کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہتھکڑی لاؤ تفتیشی افسر کو ابھی جیل بھیج دیتے ہیں۔

عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا، ریمارکس میں کہا کہ حراستی مراکز میں قید افراد کی تفصیلات سمیت محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اوردیگر فریقین 17 فروری کو رپورٹس پیش کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button