اربیل میں امریکی دہشت گرد فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے جمعے کی رات اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں شمالی عراق کے علاقے اربیل میں امریکہ کے الحریر فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہر جارحیت کے مقابلے کے لئے تیار ہیں، یمن کی مسلح افواج کا اعلان
صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل نے اعلان کیا ہے کہ اربیل میں امریکہ کے زیر قبضہ الحریر فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اس سے پہلے شام میں ’’خراب الجیر‘‘ امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملوں کی خبر دی تھی۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈروں پر متعدد ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔