مشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں واقع حیفا کے ہوائی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

عراقی ویب نیوز ایجنسی العہد کے مطابق اسلامی مزاحمت عراق نے مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا کے ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی میزبانی میں 6جماعتی گرینڈ اپوزیشن الائنس کا پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان

اسلامی مزاحمت عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ اقدام صیہونیوں کی طرف سے خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے جرائم کے جواب میں کیا ہے۔

اس سے پہلے عراق اسلامی مزاحمت نے پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں واقع ایلات کی بندرگاہ میں ایک فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

گذشتہ جمعے کی شب عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں بھی اسرائیل کے ایک فوجی ہدف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button