شام کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ریڈیو نے آج منگل کی صبح شام کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے وزیر بینی گینٹس نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر ہی امریکہ پہنچ گئے
صیہونی حکومت کے ریڈیو ٹی وی نے بھی اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حکومت کی فوج نے ڈرون کو جولان کے مقبوضہ علاقے میں مار گرایا ہے۔
حال ہی میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں، اس غاصب حکومت کے ایک فوجی اڈے کو مقبوضہ جولان کے علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ پر سات اکتوبر سے جارح صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک ، اسلامی مزاحمت نے، عراق، شام اور مقبوضہ فلسطین میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد بار حملے کئے ہیں اور ان کو کافی نقصان پنہچایا ہے۔