اہم پاکستانی خبریں

منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، آرمی چیف جنرل باجوہ

شیعہ نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس میں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button