دنیا

دبئی منشیات کے اسرائيلی اسمگلروں کا ٹھکانہ بن گیا

شیعہ نیوز:روز ایک اعلی سیکورٹی افسر کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں منشیات کے بہت سے اسمگلروں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے سرغنوں نے اپنی سرگرمیاں دبئی منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائيل کے چینل بارہ نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ جب تمام اسرائيلیوں کے لیے امارات سے تعاون کا راستہ کھل گيا ہے تو اسرائيلی مجرموں نے بھی دبئي میں ایک بڑی منڈی تلاش کر لی ہے۔

رپورٹ میں اسرائیل کے ایک اعلی پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گيا ہے کہ یہ مجرم اپنے آپ کو اسرائيلی تاجر بتاتے ہیں اور یہ حقیقت چھپاتے ہیں کہ وہ خطرناک مجرم ہیں، یعنی بظاہر وہ زمین و جائیداد خریدنے اور ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری میں شرکت کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن در حقیقت وہ منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button