مشرق وسطی

عالمی عدالت نے متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کردی

عالمی عدالت نے قطر کے خلاف کارروائی کیلئے متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک عدالت نے متحدہ عرب امارات کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے، جس میں خلیجی ریاست قطر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے مابین تنازعات سے متعلق اعلیٰ ترین عدالت نے جمعہ کے روز اماراتی حکومت کی وہ درخواست خارج کر دی، جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے دوحہ حکومت کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔
یو ای اے کی اس درخواست میں قطر پر اس کی ہمسایہ عرب ریاستوں کے ساتھ امتیازی رویوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ عالمی عدالت کے ججوں نے فیصلہ ایک کے مقابلے میں پندرہ ججوں کی غالب اکثریتی رائے سے کیا ہے اور اس طرح متحدہ عرب امارات کو عالمی سطح پر بھی قطر کے خلاف سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سعودی عرب اور امارات کی ہمسایہ اور عرب ممالک میں کھلی مداخلت اور دہشت گردی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button