پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکمرانوں کی غیر دیانت دارانہ پالیسیوں کے باعث ملک قرضوں کے دلدل میں ڈوب چکا ہے:ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماؤں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن نے مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافے کو ملکی تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ امپورٹڈ حکومت نے دانستہ طور پر اس ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، جس کی وجہ سے ریاست کے مکین بجلی کے بھاری بلوں سے دل برداشتہ ہو کر خودسوزی پر مجبور ہو جائیں، وہ ریاست ماں کہلانے کے قابل نہیں رہتی۔ اپنے مشرکہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں کی غیر دیانت دارانہ پالیسیوں کے باعث پورا ملک قرضوں کے دلدل میں ڈوب چکا ہے، جنہیں اتارنے کیلئے بجلی، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام کا لہو چوسا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے روپ میں اس ملک پر تاجر مسلط کئے گئے ہیں، جنہوں نے ذاتی فائدے حاصل کرنے اور اپنے اثاثوں میں اضافے کیلئے عوام کو بے دریغ لوٹا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ذاتی جاگیر اور مال غنیمت سمجھ کر لوٹ مار کرنے والے ملک و قوم کے دشمن اور ناقابل معافی مجرم  ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ چہلم امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سندھ حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز لاتعداد مسائل میں گھرا ہوا ہے، شرپسند عناصر موقع کی تاک میں رہتے ہیں، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، تاکہ موقع پرستوں کو کسی شرانگیزی کا موقع نہ مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button