مشرق وسطی

رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے ایران نے مشکل مراحل طے کرلئے، بشار الاسد

شیعہ نیوز: ایرانی قائم مقام صدر سے ملاقات کے دوران شام کے صدر نے کہا کہ ایران نے رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے مشکل مراحل کو آسانی سے طے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات کی اور شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر محمد مخبر نے شامی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 60 سے زائد بیرونی ممالک کے وفود کی ایران آمد دلیل ہے کہ عالمی برادری میں ایران کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا ہدف جوہری توانائی سے معاشرے کے صحت و سلامتی کے لئے کام لینا ہے، محمد اسلامی

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام نے مشکل مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر درپیش مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران شامی صدر نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید صدر رئیسی جیسی شخصیت کو کھوکر ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ کئی دہائیوں سے رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کے نتیجے میں مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور دشمن کی سازشوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button