صیہونی جارحیت کے باعث غزہ کا کمال عدوان ہسپتال اجتماعی قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا
شیعہ نیوز : غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہری دفاع کی ٹیموں کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس اسپتال کے ڈاکٹر اور طبی عملہ خالی ہاتھوں شہیدوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صفیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن طبی ٹیموں کو کمال عدوان اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے زخمیوں کی سرجری نہیں کی جاسکتی اور ہم ابتدائی طبی امداد ہی فراہم کرسکتے ہیں۔
ابو صفیہ نے کہا کہ اگر عالمی اداروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے کمال عدوان ہسپتال تک طبی سامان کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو یہ ہسپتال اجتماعی قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کے بارے میں تحقیقات، نتن یاہو کی بھرپور مزاحمت
انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ہم غذائی قلت اور ضروری ادویات کے فقدان اور علاج کی کمی کے باعث مزید زخمیوں کی شہادت کا مشاہدہ کریں گے۔
ڈاکٹر حسام نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دنوں ہسپتال کو دی گئی چیزیں بہت محدود تھیں اور شمالی غزہ میں امداد اور طبی آلات کی فراہمی کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔