پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بیروزگاری کے باعث مزدور پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کچھ دن بعد رمضان المبارک کی آمد ہے حکومت کو چاہیئے کہ رمضان المبارک کے مقدس ترین مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔ اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے، اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار، مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری کے باعث دیہاڑی دار اور مزدور پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، ان کے ذرائع آمدن مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ اپنے قرابت داروں اور اہل محلہ میں مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہر صاحب استطاعت کی شرعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے، اس وقت پورے ملک میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز جمعہ، شب ہائے قدر، یوم علیؑ کے اجتماعات میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کوئی بھی دالخراش واقعہ پیش نہ آسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button