
12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران، انٹیلی جنس نیٹو کی سائیلنٹ وار
شیعہ نیوز: ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف 12 روزہ مسلط کردہ جنگ مغربی ملکوں کی انٹیلی جنس سروسیز بھی ایران کے خلاف سبھی فوجی، سیکورٹی، جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی اقدامات اور ملک کے اندر شورش اور بلوا کرانے کی کوششوں میں سرگرم رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے 12 روزہ جارحیت کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس مسلط کردہ جنگ کے دوران، پوری منصوبہ بندی کے ساتھ مغربی ملکوں کی انٹیلیجنس سروسیز بھی پوری طرح سرگرم رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین امام حسینؑ پر بذریعہ سڑک پابندی ناقابل برداشت اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جعفریہ الائنس پاکستان
ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور صیہونی حلقوں نے جو زمینی حقائق سے غافل ہیں، ایک بار پھر مادہ پرستی پر مبنی ایران مخالف مغربی تجزیوں کی بنیاد پر اندازے کی غلطی کی اور اس غلط اور احمقانہ تصور کے ساتھ کہ ایران کے اسلامی نظام اور اس کے تہذیبی و اسلامی تشخص کو ختم کرسکتے ہیں، گندی جنگی اسٹریٹیجی سے کام لیا لیکن اس جنگ میں انہيں رہبر انقلاب اسلامی کی باصلابت قیادت میں ملت ایران کے ایمان محکم اور آہنی عزم و ارادے نیز مسلح ایرانی افواج کی عظیم طاقت و توانائی کے مقابلے میں شکست اور ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ میں سینیئر فوجی کمانڈروں اور ممتاز سائنسدانوں کے دہشت گردانہ قتل، ایٹمی تنصیبات اور دفاعی مراکز ، بنیادی شہری ڈھانچوں اور رہائشی عمارتوں پر حملوں کے ساتھ ہی ، بلوائیوں کو میدان میں اتارنے، دہشت گردانہ کارروائیوں، وسیع تخریبکاری اور جاسوسی کی سرگرمیاں بھی انجام ی گئيں۔
ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران، امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہیوں نے حقیر صیہونی حکومت کے ساتھ ہی، مغرب کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی نیٹو کا بھی پوری دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور امام زمانہ کے بہت سے گمنام جانباز سپاہیوں نے اس جنگ میں جام شہادت بھی نوش کیا۔