مشرق وسطی

دشمن جنگ شروع کرسکتا ہے تاہم اسے ختم نہیں کر سکتا، جنرل باقری

شیعہ نیوز : ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع مقدس کو بے نظیرکامیابیوں کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہو گیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں انصاراللہ جیسی مقاومتی تحریکوں کو دفاع مقدس کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں دنیا نے حزب اللہ کو جنگ کا ہیرو اور اسرائیل کو شکست خوردہ قرار دیا اس لئے کہ اس جنگ میں حزب اللہ اپنے تمام مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ اس جنگ میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیل جنگ بندی اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button